عبدالقدوس بزنجو کے شکوے شکوے ہی رہیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت


کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال کی حکومت پر تنقید کے جواب میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ان کے شکوے شکوے ہی رہیں گے۔

ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں کسی نےعبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو سےمتعلق پارٹی اپنا موقف دے گی۔

اس سے قبل عبدالقدوس بزنجو نے جام کمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بدتر حکومت اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ لائیں گے۔

خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو گزشتہ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی کے بعد وزیر اعلیٰ بنے تھے۔


متعلقہ خبریں