سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ

gold rate

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے کا واضح اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد سونا 90 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 418 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دس پیسے کمی ہوگئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں