وزیراعظم کی یوٹیوب، سیمنز کے سی ای اوز سے ملاقاتیں


ڈیووس: سوئٹزرلینڈ کے داروالحکومت ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سلانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوب کی چیف ایگزکٹیو آفیسر (سی ای او) سوسن وجوککی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری اور اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کواستعمال کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ سیمنز کمپنی کے سی ای او جو کائسر سے ملاقات بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذولفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی،سرمایہ کاری اور افرادی قوت کو تربیت سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے سی ای او گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ بارکلے  بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی بھی شریک ہوئے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بھی ملاقات کی

ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں