ہم ٹی وی کا نیا شاہکار ’ربا مینوں معاف کریں‘ اسکرین کی زینت بننے کو تیار

ہم ٹی وی کا نیا شاہکار ’ربا مینوں معاف کریں‘ اسکرین کی زینت بننے کو تیار

ہم ٹی وی کا نیا شاہکار ڈرامہ سیریل ’ربا مینوں معاف کریں‘ فروری سے ٹی وی اسکرین کی زینت بنے گا۔

مومل انٹرٹینمنٹ اور مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کے اشتراک سے بنے اس ڈرامہ کی کہانی نامور لکھاری طاہر نذیر نے لکھی  ہے جب کہ ہدایتکاری کے جوہر کاشف زمان نے دکھائے ہیں۔

ڈرامہ تین لوگوں کے گرد گھومتی محبت کی کہانی  ہے جس میں  کئی  دلچسپ موڑ بھی آئیں گے۔

’ربا مینوں معاف کریں‘ کے مرکزی کرداروں جاننان، حماد فاروقی اور حنا الطاف ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں بینش راجہ، سعد اظہر، کوثر صدیقی وغیرہ شامل ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ ’ربا مینو معاف کریں‘ کی کہانی  میں کئی اہم موڑ آئیں گے جو ناظرین کو  کسی  بھی لمحے بور نہیں ہونے  دیں گے۔

’ربا مینوں معاف کریں‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ وہ بےتابی سے اس ڈرامے کا انتظار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں