بھارتی آرمی چیف کی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی


نئی دہلی: نئے بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے  نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ اگر اجازت دے گی تو آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی فوج کارروائی کرے گی۔

نئی دہلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کی پہلے سے قرار داد موجود ہے کہ پورا کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ ہماری پارلیمان قرارداد پاس کرچکی ہے کہ مکمل جموں اینڈ کشمیر انڈیا کا حصہ ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اگر پارلیمان چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہونا چاہیے تو ہمیں حکم دے۔ بھارتی پارلیمان نے حکم دیا تو آزاد کشمیر کے حصول کے لیے کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج چین کے ساتھ سرحدی چیلنجز  نے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس حوالے سے شمالی سرحد پر تنصیبات میں اضافہ کیا جارہا ہے اور جدید اسلحہ وہاں پہنچایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں