عمران خان نے 2020 کو ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دے دیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات پر قابو پالیا گیا ہے، روپیہ مستحکم ہوا ہے، 2020 خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا۔

اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے نئے کیمس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ 2020 میں پاکستانی معیشت بہت اوپر جائے گی۔ ملک کومستحکم کرنےمیں کامیاب ہوگئےہیں

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھی ہے۔ 2020 میں سیاحت میں بہت اضافہ ہو گا۔ عالمی ادارے ہماری معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں مشرق وسطیٰ سے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کرنے آیا کرتے تھے۔ اعلیٰ تعلیم کا معیار بڑھانا بہت ضروری ہے۔  جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نےتعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ محدودوسائل کے باوجود تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی۔ حضوراکرمﷺ نے تعلیم کومقدس فریضہ قرار دیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برے دن آزمائش کے لیے آتے ہیں۔ ان شاءاللہ  پاکستان برے دنوں سے جلد نکل جائےگا۔ آزمائشوں سے نکل کر قوم مضبوط بنتی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم  نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، میرٹ کا سسٹم لانا ہے۔ ہمارا بڑا ہدف سسٹم کو بہتر کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے جس کا ابھی تک مکمل ادراک نہیں ہوا۔ ماضی کے حکمرانوں کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا وژن تھا جو بہت محدود تھا۔ ایشین ٹائیگر توبہت چھوٹی سی چیز ہے، پاکستان بہت آگے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں، تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ انصاف کارڈ سے راشن ملے گا جس کا فائدہ غریب طبقے کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں انصاف کارڈ سے راشن بھی دیا جائے گا۔ ہیلتھ انشورنس کارڈ کو پورے ملک میں غریبوں تک پہنچائیں گے۔ مختلف شہروں میں مزید پناہ گاہیں تعمیرکریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  بڑے لوگوں اور اداروں کا وژن بھی بڑا ہوتا ہے۔ غریب لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں۔ کچی بستیوں میں لنگر شروع کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  سیاحت کےشعبے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ہاوَسنگ اسکیم منصوبے سے مزید خوشحالی آئے گی۔ ہاوَسنگ کے شعبے سے 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب بستیوں میں لنگرشروع کریں گے۔ ملک کو مدینے  کی ریاست کی طرح فلاحی ریاست بنانا میرا ویژن ہے۔


متعلقہ خبریں