اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز منفی رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا تاہم کچھ بعد تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 41 ہزار 197 پوائنٹس پر تھا اور ابتدائی 30 میں منٹ میں 55 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 94 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔

اسکرین شاٹ

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کےپانچویں روز کاروبار کا آغاز 40 ہزار 328 پوائنٹس سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس 372 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 818 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 146 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 799 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 127 پوائنٹس پر ہوا۔

گزشتہ روز 13 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار 420 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 ارب 52 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 102 رہی۔ منگل کے روز  اسٹاک مارکیٹ میں 824 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں