بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، عمران خان

بیوروکریٹس کے پاس فائلیں روکنے کا کوئی بہانہ نہیں رہا، وزیراعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے  ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا.

وزیراعظم نے مذید کہا ہے کہ چاہے ہٹلر کی براوَن شرٹس ہوں یا آرایس ایس کی مخصوس لباس، یہ مخصوص برادری (کمیونٹی) سےنفرت کی بنا پر بنائی گئی ہے۔ ہٹلرکی براوَن شرٹس  اور آرایس ایس طرز پرملیشیا بننے سے نسل کشی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ قانون شہریت کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے، فائرنگ سے نو افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کےاقدامات کا اختتام نسل کشی پر ہوتا ہے۔ جب بھی عسکریت پسند گروپ وجود میں آیا اختتام نسل کشی پرہوا۔


متعلقہ خبریں