ڈاکٹر معید یوسف معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن مقرر

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن مقرر کردیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف اس سے قبل اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا چیئرمین لگایا تھا کہ اور اب ان کے پاس دو عہدے رہیں گے۔

ان کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ کے جوائنٹ سیکرٹری کے دستخط کے ساتھ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر معید یوسف قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

معید یوسف متعدد کتابوں کےمصنف ہونے کے علاوہ بین الاقوامی تھینک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔

انہوں نے غربت میں کمی، نیوکلیئر دور میں امن کی کوششیں اور دہشت گردی کے حوالےسے پاکستان کی مشکلات کے عنوانات سے کتابیں لکھیں۔

وہ امریکہ کے ادارہ برائے امن میں وسطی ایشیائی ممالک کے حوالے سے قائم ڈیسک کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر اور پولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹر(پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

انہوں نے بوسٹن یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات اور پولیٹیکل سائنس کے استاد کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دی ہیں۔


متعلقہ خبریں