حسان نیازی کی ضمانت میں دو جنوری تک توسیع

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں دو جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پولیس انوسٹی گیشن میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں پولیس نے مقدمے میں نامزد کر رکھا ہے، عدالت ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے انوسٹی گیشن آفیسر کے پیش ناں ہونے پر سماعت  کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

جج نے نیب کورٹ کو ہدایت کہ کہ انوسٹی گیشن آفیسر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی جائے۔  عدالت نے شادمان تھانے کی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) پر حملے کے کیس میں نامزد کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے  پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس وین کا دروازہ توڑنے میں ملوث رہا۔

حسان نیازی نے 20 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہے کیوں کہ وہ توڑ پھوڑ اور پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کرنے میں پیش پیش تھا۔

حسان نیازی کی گرفتاری کےلیے متعدد جگہوں پر چھاپے مارے گئے تھے۔ وہ پی آئی سی کے باہر توڑ پھوڑ اور گاڑی کو آگ لگانے کے واقعے میں نامزد ہیں۔


متعلقہ خبریں