وزیراعظم طاقتور بننے کیلئے آرمی چیف کے معاملے پر قانون سازی نہیں کرنا چاہتے، مصدق ملک

ملک میں امید کا فقدان ہے، الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا، مصدق ملک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے متعلق قانون سازی کرنے میں حکومت کی جانب سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شائد وزیراعظم اپنے آپ کو بہت زیادہ طاقت ور دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ یہی تذبذب کا عالم رہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حزب اختلاف کے کسی رہنما نے نہیں کہا کہ ہم قانون سازی میں رکاوٹ ڈالیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر ایسی فضا بنا رہی ہے جس میں کسی شخصیت کی توہین ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آرمی چیف کے معاملے پر قانون سازی نہیں کرنا چاہتی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹحکومت کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مستقبل کیلئے قانون سازی کا حکم دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے آئین کی شق 243 کے تحت حل کیا جائے۔

تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں اور اس وقت آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کے لیے ہوگی۔ چھ ماہ بعد عدالت آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے متعلق قوانین کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

فیصلے کے مطابق موجودہ  آرمی چیف کو آج مورخہ 28 نومبر 2019 سے توسیع دی جا رہی ہے اور حکومت آئندہ 6 ماہ میں قانون سازی کرے اور چھ ماہ بعد قوانین کو دوبارہ دیکھا جائےگا۔


متعلقہ خبریں