اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نہ آسکی، 824 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز منفی رجحان

فوٹو:فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز پر بھی بہتری نہ آسکی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 824 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 832 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں سب سے زیادہ 900 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 932 پوائنٹس تک گر گیا تھا لیکن کاروبار کا اختتام 824 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 8 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 10 کروڑ، 42 لاکھ، 87 ہزار 930 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 69 کروڑ، 13 ارب 80 ہزار 112 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 6 ارب روپے منظور

گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ رہا تاہم انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں  بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔


متعلقہ خبریں