وفاقی حکومت نے بھی میڈیا سے رابطوں پر پابندی لگا دی

وفاقی حکومت، حکومت سندھ کے نقش قدم پر: میڈیا سے رابطوں پر پابندی لگادی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھی حکومت سندھ کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو معلومات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت نے تمام سرکاری افسران کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پابندی کا جو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس کے مطابق وفاقی حکومت کا کوئی افسر یا اہلکار ذرائع ابلاغ سے رابطہ نہیں کرے گا۔

میڈیا کورٹس کے حوالے سے رائے پیمرا کی طرف سے آئی ہے، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے افسران و اہلکاروں کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا دستاویزات ذرائع ابلاغ کو فراہم نہیں کریں گے۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھا جائے گا اور ساتھ ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئی سرکاری مؤقف اور تبصرہ بھی اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے میڈیا سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ذرائع ابلاغ میں کچھ بھی دینے سے قبل سیکریٹری وزارت داخلہ یا متعلقہ وزارت یا ادارے کے سربراہ سے لازمی اجازت حاصل کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں