پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا کردار سب سے اہم ہے، گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا سب سے بڑا ہاتھ تھا اور مسیحی ہیروز نے پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا پاکستان پر اکثریت کا حق ہے اتنا اقلیتوں کا بھی حق ہے۔ پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ برابر ہیں۔ میں نے ہمیشہ اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا فرض سمجھا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو پنجاب حکومت کی طرف کرسمس کی مبارک دیتا ہوں۔ اللہ پاکستان میں خوشحالی لائے اور ہم پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسمس کے موقع پر تحائف بانٹتا سانتا کلاز کون ہے؟

چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن قانون کی نظر میں سب کو برابر کرنا ہے۔ ہم نے اس ملک میں محبت اور رواداری کا درس عام کرنا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کہ اسکاٹ لینڈ کی مسیحی کمیونٹی نے ہی ریسکیو 1122 بنانے میں مدد دی۔ گوجرہ اور جوزف کالونی میں مسیحیوں کے ساتھ ظلم ہوا۔ ظلم سہہ کر بھی مسیحیوں نے پاکستان کے خلاف بات نہیں کی۔


متعلقہ خبریں