ای او بی آئی پنشنرز کو ملنے والی رقم میں دو ہزار روپے اضافے کا اعلان

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ای او بی آئی کے زیراہتمام کارپوریٹ اینڈ کمرشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پینشن 6500 سے بڑھا کر 8 ہزار 500 کر دی ہے جس کے بعد نئے سال سے کم از کم پینشن 8 ہزار 500 ملے گی۔

معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل  نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پینشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے جاری منصوبے آئندہ سال کے اوائل میں مکمل ہو جائیں گے،منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے، اس مقصد سے ریوینیو میں اضافہ ہو گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پاکستان کی خدمت کرنے والوں کا بڑھاپے میں ذمہ دار ہے، اس منصوبہ میں دس سال کی تاخیر ہوئی،اس تاخیر کا زمہ دار کون ہے،آصف زرداری ہیں؟۔

انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زد عام تھا جس نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا، کمپنیوں کو اس ادارے کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں