آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی، شیخ رشید

اس دسمبر الیکشن نہیں ہوگا، فضل الرحمان چار سال بعد کی بات کررہے ہیں، وزیر ریلوے


راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ چار سال بعد الیکشن کی بات کررہے ہیں، اس دسمبر میں ایسا نہیں ہوگا۔

راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کے بعد شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پسِ پشت چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی، ہمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری جم جم آئے ہم اس کی راستوں میں پلکے بچھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو کرپٹ نہیں سمجھتا، ان سے میں نے اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حلف لیا۔


متعلقہ خبریں