پنجاب میں تبدیلیاں و تقرریاں: ڈاکوؤں کا حوصلہ پست نہ ہوا،شہریوں کا لٹنا جاری


لاہور: شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے بڑے پیمانے پر تبادلے اس وقت بے نتیجہ ثابت ہوئے جب ڈاکوؤں نے صرف 24 گھنٹوں میں ڈکیتی اور چوری کی 18 وارداتیں کرکے لاکھوں روپے کی نقدی، بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے لوگوں کو محروم کردیا۔

پنجاب میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

پنجاب میں گزشتہ چند دنوں کے دوران بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں جن میں چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی نے نچلی سطح پر جو تبدیلیاں کی ہیں ان کی تعداد درجنوں میں ہے۔

ہم نیوز نے چند روز قبل یہ خبر بھی دی تھی کہ ڈاکوؤں اور چوروں نے 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتیوں اور چوریوں کی 24 وارداتیں کی ہیں جو باقاعدہ رپورٹ کی گئی ہیں وگرنہ عموماً چھوٹی موٹی چوریاں اور وارداتیں ملک میں رپورٹ نہیں کی جاتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مسلم کالونی کے رہائشی رحمت کے گھرسے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ مالیت کے پرائز بانڈز سمیت 54 تولے سونا لوٹا اور فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ملت پارک کے رہائشی تنویر کے گھر سے دو لا کھ 75ہزارروپے کی نقدی اور بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔

پنجاب پولیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق کاہنہ میں ظہیر کے گھر سے تین لاکھ 30 ہزارروپے کی نقدی اور طلائی زیورات، گلشن اقبال کے رہائشی رحمان کے گھر سے دو لا کھ 60 ہزارکی نقدی لوٹ لی گئی۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران اپنے اطمینان کے لیے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بھی بنایا۔

پنجاب پولیس :نئے آئی جی سے جرائم کی شرح چھپانے کے لیے انوکھا حربہ

ہم نیوز کے مطابق تھانوں میں درج کرائی جانے والی رپورٹس کے مطابق اقبال ٹاون کے رہائشی اشتیاق کو دو لاکھ 55 ہزار روپے  نقد اور طلائی زیورات سے محروم کیا گیا جب کہ لوئر مال میں امین کے گھر سے دولاکھ 20 ہزار روپے نقد اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ہنجروال میں صدیق کے گھروالوں کو یرغمال بنا کر دو لاکھ روپے، نشتر کالونی کے رہائشی علی رضا کی اہل خانہ کو بھی یر غما ل بنا کر دو لا کھ 45ہز ار روپے کی نقدی لوٹ لی۔

ہم نیوز کے مطابق  لٹیروں نے اقبال ٹاون ، سر ور روڈ اور منا واں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیوں سے محروم کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

لاہور: ڈاکوؤں کی جنت بن گیا،24 گھنٹوں میں 24 وارداتیں، اہل خانہ یرغمال بننے لگے

سرکاری سطح پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ڈاکوؤں اور چوروں نے اکبر ی گیٹ ، ما ڈل ٹا ئو ن، گڑ ھی شا ہو، اچھر ہ ،شا ہد رہ، بر کی، غازی آ با د، ہر بنس پو رہ ، ریس کو رس ، اسلا م پو رہ، سو ل لا ئن اورنشتر کا لو نی سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرلی ہیں۔


متعلقہ خبریں