گورنر پنجاب یورپ کے اہم دورے پر آج رات روانہ ہوں گے

اس وقت ٹیکسز زیادہ ہیں، گورنر پنجاب کا برملا اعتراف

 لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید تین سالہ توسیع کی حمایت حاصل کرنے کے لئے یورپ کے اہم دورے  پر آج رات سے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید تین سالہ توسیع کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بھارتی لابی پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی منسوخی کے لئے سرگرم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب  چودھری سرور پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس کو مزید تین سال بحال رکھنے کے لئے لوبینگ (Lobbying) کریں گے۔

چودھری سرور یوروپین پارلیمنٹ کے اراکین خصوصا پارلیمانی کمیٹی برائے عالمی تجارت کے تمام اراکین سے ملاقات کر کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی توسیع پر آمادہ کریں گے۔  گورنر پنجاب ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ سے بھی ملاقات کر کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی توسیع کے لئے حمایت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی اور وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، گورنر پنجاب

ذرائع کے مطابق جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان کو تقریباً سالانہ تین ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔ پاکستانی تجارت کو جی ایس پی پلس سٹیٹس کی وجہ گزشتہ پانچ سالوں میں 15 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاپاکستان کو 2013میں جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے میں کلیدی کردار تھا۔

گورنر پنجاب مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے  یوروپین ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملیں گے۔  گورنر پنجاب یورپی کمیشن کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں