زلمی اور گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا، ٹاس رپورٹ


لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے اہم مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد پچ کے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے، اس لئے ترجیح یہی ہے کہ پہلے بالنگ کی جائے اور بعد میں ہدف حاصل کرنے کی کوشش۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کی جگہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی پلئینگ سائیڈ کا حصہ ہیں۔

دفاعی چیمپئن ڈیرن سیمی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر وہ پہلے بالنگ کو ہی ترجیح دیتے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پشاور زلمی بھی دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والے پلے آف مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے آمنے سامنے آئیں گی۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں ایک ٹیم ایونٹ میں اپنا سفر تمام کرے گی۔ جیتنے والی ٹیم کراچی کنگز کے خلاف دوسرا ایلیمینیٹر کھیلے گی۔

لاہور میں موسم کی صورتحال

موسمی امور پر نظر رکھنے والے ادارے نے لاہور میں آج اور کل بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔ لاہور میں صبح سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری تھا جس کی وجہ سے گراؤنڈ اور پچ کو ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔

ذیادہ بارش ہونے کی صورت میں اگر میچ متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ میچ متاثر ہونے کا فائدہ زلمی کی ٹیم اٹھائے گی۔ زلمی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کے لحاظ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے آگے ہے۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں  ریلے روسو، تھیسارا پریرا، جونسن چارلس، عمر امین، محمد نواز، محمود اللہ، انور علی، حسن خان، میر حمزہ اور راحت علی شامل ہیں۔

پشاور زلمی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں۔ پشاور کے اسکواڈ میں کامران اکمل ( وکٹ کیپر) تمیم اقبال، آندرے فلیچر، عمید آصف، سعد نسیم، محمد حفیظ، لیام ڈاؤسن، حسن علی، کرس جارڈن، ثمین گل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں