اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر کسی نے یقین دہانی کرائی تو وہ لولی پاپ دیا گیا ہے اور درحقیقت ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں ہوا۔
ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ’میں دعوے کیساتھ کہتا ہوں کہ جمہوری نظام اسی طرح چلتا رہے گا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے‘۔
غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بھارت کے بہت سارے مقاصد پورے ہوئے، فضل الرحمان کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مقاصد پورے کرانے کے لیے استعمال کیا۔
مولانا فضل الرحمن کو صرف لالی پاپ دیا گیا ہے۔اور جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ صرف فیس سیونگ ہے، وفاقی وزیر غلام سرور خان @GSKhan_Official@barribaat @PTIofficial pic.twitter.com/JU00B8UF63
— HUM News (@humnewspakistan) November 26, 2019
نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا ’میں سمجھتا ہوں سابق وزیراعظم کو کسی لیول پر تو فیور دی گئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔
نواز شریف کو کسی نہ کسی لیول پر تو فیور دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان
کس نے دی، کہاں دی، کیسے دی؟ انکو باہر بھجوانے کا فیصلہ خود آپ کی کابینہ نے کیا۔ آپ تو خود اپنی ہی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں؟
سنیے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا جواب
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) November 25, 2019
وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں اس سوال کے جواب غلام سرور نے کہا کہ انتظامی تبدیلیاں ہوتی رہیں گی لیکن عثمان بزدار کہیں نہیں جائیں گے۔