پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کار محتاط

اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی کے خدشے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔

معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی جہانگیر صدیقی کو شیئرز کی خریداری میں خورد برد کے معاملے پر نیب نے طلب کررکھا ہے۔  بیرونی قرضوں کی واپسی نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مکمل طور پر سست روی کا شکار ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان قرضوں کی واپسی میں غیر سنجیدہ رویہ اختیارکیے ہوئے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام پہلے ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت معاملات درست کرنے کے بجائے پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے لیے سرگرم ہے۔

یہ خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ پاکستان پوسٹ سمیت دیگر اداروں کو بھی نجی تحویل میں دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں