جامشورو: سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ پراسرار طور پر اپنے ڈپارٹمنٹ سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ علاقہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
یونیورسٹی آف سندھ جامشورومیں ہولی منانے کی اجازت
ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ کومل جروار شعبہ لائبریری سائنس میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے اور گزشتہ روز سے لاپتہ ہے۔ طالبہ کے والد لیاقت جروار نے تھانہ جامشورو میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق کومل جروارماروی ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے جہاں سے وہ گزشتہ روز اپنے ڈپارٹمنٹ گئی تھی مگر واپس ہاسٹل نہیں پہنچی۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کومل اپنی بہن فاطمہ کے ساتھ رہتی تھی۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ نے اپنے والد کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز سے کومل کا موبائل فون بھی بند ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے طالبعلم کی ہلاکت،تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم
لیاقت جروار نے درج کرائے جانے والے مقدمے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی صاحبزادی کومل جروار کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے لہذا اسے فوراً بازیاب کرایا جائے۔