پاکستان کی پہلی انسداد اسمگلنگ پالیسی تیار

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعظم کی منظوری سے دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں پاکستان کی پہلی انسداد اسمگلنگ پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے انسداد اسمگلنگ پالیسی سے متعلق مختلف نوعیت کی 33 تجاویز کی منظوری دی تھی۔

پالیسی بارے وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کو بریفنگ 17 اکتوبر کو اینٹی اسمگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی انسداد کا مرکزی کردار محکمہ کسٹمز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسمگلنگ کی انسداد کے لیے گلگت بلتستان اسکوائٹس کی دو مزید ونگز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جب کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی دوبٹالینز بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

کسٹمز کی اہم پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

انسداد اسمگلنگ پالیسی میں سیکیورٹی کلیئرنس کی تفصیلات انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی)، ملٹری انٹیلجنس (ایم آئی) اور انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے ساتھ شیئر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں