اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گو ٹابایا راجا پاکسا کو سری لنکا کا صدارتی انتخاب میں فتح پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسا کو مبارکباد۔ وزیر خارجہ کی آزادانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر سری لنکن حکومت کو خراج تحسین۔ pic.twitter.com/HBZfwJXStX
— Govt of Pakistan (@pid_gov) November 17, 2019
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان گہرے برادرانہ تعلقات میں مزید فروغ کے لیے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں ںے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی سری لنکا کے نو منتخب صدر کو انتخاب میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد پر سری لنکا کی حکومت کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔