شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے۔
میچ کے آغاز میں قلندرز اوپنرز فخر زمان اور اینٹن ڈیوسیچ میدان میں آئے تو حسب روایت پہلی وکٹ کی شراکت میں 5 اوورزمیں 43 رنز بنائے۔
قلندرز کی پہلی وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گری۔
OUT! 5.2 Rahat Ali to Anton Devcich
Watch ball by ball highlights at https://t.co/OZe7itfJ3h#LQvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/vA58ULB2xD— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
اوپنر اینٹن ڈیوسیچ 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ دس رنز کے اضافے کے بعد گری جب آغا سلمان ایک رن بنا کر میر حمزہ کی گیند کا شکار بنے۔
OUT! 6.4 Mir Hamza to Agha Salman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/OZe7itfJ3h#LQvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/DVfD21guTl— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
کپتان برینڈن میکلم، فخر زمان کا ساتھ دینے میدان میں آئے اور ٹوٹل میں کوئی قابل ذکر اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف پانچ رنز بنائے۔
Hassan Khan gets the BIG wicket as Baz heads back to the dugout. #PurpleForce controlling the run flow in middle overs.#HBLPSL #LQvQG pic.twitter.com/P2m8mvcX8U
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
قلندرز کو چوتھا اور بڑا جھٹکا 141 کے مجموعی اسکور پر لگا جب فخر زمان 94 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
5 Fours
2 Sixes
Fakhar Zaman completes his half century off 36 balls. A vital knock by the vice captain of Qalandars#DamaDamMast #LQvQG pic.twitter.com/FIo197Q6q4— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے اپنی اننگ مکمل کی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے گلریز صدف 42 اور سنیل نارائن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ کی جانب سے انور علی، راحت علی، میر حمزہ اور حسان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔