لندن روانگی، شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

۔—فائل فوٹو۔


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اپنے بھائی اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف نے نواز شرہف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے ڈاکٹرز سے اہم مشاورت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

اس سے قبل پارٹی رہنما پرویز رشید بھی نواز شریف سے ملنے پہنچے تھے۔

نواز شریف کی لندن روانگی

ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ن لیگی قائد کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے صلاح مشورہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔


متعلقہ خبریں