جسٹس مامون الرشیدشیخ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  مقرر کرنے کی  سفارش


اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  مقرر کرنے کی  سفارش کر دی ہے۔ 

نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے  معاملے میں  چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان  کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج تین بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کی بلڈنگ میں ہوا۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام پر غور کیا  گیا۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ  ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ججز کے خلاف ریفرنس،بزرگ قانون دان عابد حسن منٹو کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط


متعلقہ خبریں