لیاری میں دہشت گردوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید، 5 دہشت گرد مارے گئے


کراچی: لیاری میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی علی محمد محلہ میں رات گئے رینجرز پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ جس میں ایک رینجرز اہلکار فواد حسین شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک بار پھر دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید چار دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، تین آوان بم، ایک نائن ایم ایم پستول، چار کلاشنکوف اور میگزین برآمد ہوئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق غفار ذکری گروپ سے ہے۔

دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں محمد بوٹا، سیف اللہ اور عبدالرب کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں