جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیروں نے ملک بھر میں شاہراہوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کردیاہے ۔جے یو آئی ف پنجاب کے امیر مولانا صفی اللہ نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائے وے پر آج دھرنادیا جائے گا۔ کوٹ سبزل رحیم یار خان اور راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام ف صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے بھی پلان بی کا اعلان کردیاہے ۔مولانا راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ سندھ بلوچستان بارڈر جیکب آباد کے مقام پر بند کردیا گیا ہے۔
گھوٹکی سے پنجاب داخل ہونے والی شاہراہ بھی بند کردی جائے گی۔ کل دوپہر 2 بجے کراچی کے 6 اضلاع سمیت حب ریور روڈ کو بند کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ 28 نومبر بروز جمعرات سکھر میں آزادی مارچ بیاد شہید اسلام کانفرنس منعقد ہوگی ۔
جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل بلوچستان آغا محمود شاہ نے کہاہے کہ آج بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بھی خضدار کے مقام پر بند کردیا جائے گا۔
اگلے مرحلے میں تافتان سے لکپاس تک، جیکب آباد تا سبی کوِئئٹہ تک بھی شاہراہیں بند کردی جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیے: آزادی مارچ کا پلان بی: ملک کی تمام تجارتی شاہراہیں کل سے بند کردی جائیں گی
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سے لورآلائی تک، ژوب سے زیارت کوئٹہ تک تمام قومی شاہراہوں کوبھی مرحلہ وار بند کردیا جائے گا ۔