محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کے کاغذات ڈاک کے ذریعے بھجوانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز پنجاب نے 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا ہٹا دیا

لاہور: محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے کاغذات ڈاک کے ذریعے مالکان تک بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ محکمےنے شہریوں کی شکایات پر ڈلیوری سے کمیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب رجسٹرڈ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے کاغذات اور فائلز صرف کورئر کرائے جائیں گے۔

انہوں نےایکسائز دفاتر میں کاغذات وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد فائلز ایکسائز آفس سے وصول کی جاتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ڈلیوری یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔

قبل ازیں شہری وی آئی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد فائلز دفتر سے وصول کرتے تھے اور سمارٹ کارڈز دفترمیں موجود رہتے تھے۔

روزانہ کی بنیاد پر سمارٹ کارڈ کی ترسیل کی شکایات موصول ہورہی تھیں جبکہ کئی گاڑیوں کے کارڈز عرصہ دراز سے دفتر میں پڑے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں