ن لیگ بیماری پر سیاست کی بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے، فواد چوہدری

پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے کی بجائے گارنٹی کا بندو بست کرے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ کی سربراہی لینے کے لیے جنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے گارنٹی مانگ کرحکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے کیوں کہ ن لیگی رہنما کی مثال پر آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان بھی سہولت حاصل کرنا چاہیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی مناسب راستہ اختیار کیے بغیر نوازشریف کو ملک سے باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے شرط رکھی ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے زرضمانت دینے کے ساتھ واپسی کا وقت بھی بتانا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نکالنے پر مشاورت کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے ارکان آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

دوسری جانب ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ارکان نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے والی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ن لیگ نے کہا ہے کہ حکومتی شرائط ناقابل قبول ہیں اور حکام  نوازشریف کو باہر  بھیجنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں