تاخیر سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ تشکیل

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نجی معالج ڈاکٹر عدنان نے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے، چوہدری شجاعت حسین

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ کل صبح ای سی ایل کی کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے سامنے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے معاملے پر بات ہو گی۔

ائر ایمبولینس کے انتظامات کرنا ہیں، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالاجائے، مریم اورنگزیب

ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیرعظم نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بیرون ملک سینٹر آف ایکسیلینس لے جایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں