اسلام آباد: پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے 22 نومبر کو دبئی میں ہونے والے روٹانڈہ رمبل میں اپنے میکسیکن حریف سے لڑنے سے انکار کردیا۔
ایک بیان ویڈیو بیان میں باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے میرے علم میں لائے بغیر تجربہ کار اور اوپر رینکنگ والے کھلاڑی کیساتھ میرا میچ رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔ میرے علم میں لائے بغیراوپر رینکنگ والے کیساتھ میچ رکھ دیا گیا۔ مجھے کل رات تک نہیں بتایا گیا کہ میرا مقابلہ کس کے ساتھ ہوگا۔ مجھے سوشل میڈیا سے اپنے مد مدمقابل کا پتا چلا۔ میکسیکن باکسر کو 28 اکتوبر کو ہی میرا بتا دیا گیا تھا۔
باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ میرے خلاف غلط پروپگینڈا کیا جا رہا ہے کہ میں حریف سے خوفزدہ ہوں۔ عامر خان نے مجھ سے پوچھے بغیر میرا مقابلہ تجربہ کار میکسیکن باکسر سے رکھ دیا۔ میکسیکن باکسر 7 انٹرنیشنل فائٹ کھیل چکا ہے جبکہ میں صرف 2 فائٹ کھیل چکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے حریف کے حوالے سے معلومات جان بوجھ کر چھپائی گئیں۔ میں ملک کیلئے کھیلتا ہوں، میں پاکستان کا جھنڈا کبھی نیچے نہیں ہونے دوں گا۔میں اپنی ریکنگ والے کیساتھ ہی لڑونگا
باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ چند سکوں کی خاطر میں اپنے ملک کو بدنام نہیں کرنا چاہتا۔ میں اپنا ایمان نہیں بیچوں گا۔ میں باکسنگ کے ابتدائی دور میں ہوں، میں کبھی رسک نہیں لونگا۔
انہوں نے کہا کہ عامر بھائی دوبارہ سوچے میرے خلاف پروپگینڈا نہیں ہونا چاہیے۔
22 نومبر کو دوبئی میں ہونے والے روٹانڈہ رمبل میں پاکستان کے دوسرے باکسر محمد وسیم بھی حصہ لے رہے ہیں۔