سابق صدر آصف زرداری کو ذاتی معالج تک رسائی دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور سینیئر رہنما شیریں رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ذاتی معالج تک رسائی دی جائے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر شدید علیل ہیں لیکن حکومت اپبے مخالفوں کی صحت پر کھیلنے کا کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کو توجہ دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن سامنے سے مثبت جواب نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یا کسی اور جگہ سے ہمدردی کے طلبگار نہیں، ہم عدالتوں میں مقدمات لڑیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی لیکن فریال تالپور کو ضمانت نہیں دی جارہی اور اگرعدالتوں نے ہمیں ریلیف دیا تو یہ شور مچائا جائے گا کہ ڈیل ہوئی ہے جب کہ ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور ان کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جا رہا۔

شیری رحمان کا کہا کہ حکومت سابق صدر کی زندگی سے کھیل رہی ہے ایسا نہ ہو انتقام کی آگ میں حکومت خود ہی جل جائے۔


متعلقہ خبریں