ڈی جی خان میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید

لاڑکانہ: پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو مارے گئے

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو اشتہاری مجرمان بھی مارے گئے۔

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) کے علاقے کوٹ مبارک میں اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا  پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے لادی گینگ کے اشتہاری مجرمان کو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن موٹر سائیکل سوار مجرمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور( ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) ڈی پی او اسد سرفراز بھی موقع پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں ڈی آئی خان میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

آر پی او عمران احمر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسپتال پہنچے اور واقعہ کی تفصیلات جانیں۔ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقہ راکھی گاج سے تین سال قبل بارڈر ملٹری فورس نے بھارتی جاسوس راجو لکشمن کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق بھارتی علاتی علاقے راجھستان سے تھا۔


متعلقہ خبریں