فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملے پر سپریم  کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

سپریم کورٹ

فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملے پر سپریم  کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی  میں 5رکنی لارجر بینچ13 نومبر کو سماعت  کرے گا۔

جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بنچ  کا حصہ ہوں گے،

کے پی ایکشنز آرڈیننس 2019 مسترد کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر 13 نومبر تک حکم امتناع جاری کیا تھااور لارجر بنچ بنانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا ایکشن اینڈ ایڈ سول پاور آرڈیننس غیر آئینی قرار


متعلقہ خبریں