خیراتی فنڈز کا غیر قانونی استعمال: ڈونلڈ ٹرمپ پر 20 لاکھ ڈالر جرمانہ


نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی صدراتی مہم کے دوران خیراتی فنڈز کا غیر قانونی استعمال کرنے پر 20 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل نے عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خیراتی رقوم کے غیر قانونی استعمال پر درخواست دائر کی تھی۔ عدالتی کارروائی کے دوران صدر ٹرمپ نے خیراتی فنڈز کے غیرقانونی استعمال کا اعتراف کرلیا تھا۔

برطانوے اخبار گارڈین کے مطابق عدالتی درخواست میں نیویارک کے اٹارنی جنرل نے دعویٰ دائر کیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے تین بڑے بچوں ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر، ایوانکا اور ایرک نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خیراتی پیسوں کو ٹرمپ کی صدرتی انتخابی مہم پر لگایا تھا، جو مفادات کے تصادم کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بناسکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

آٹارنی جنرل کے مطابق ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خیراتی فنڈز کا غیرقانونی استعمال ایک چونکا دینے والا واقع تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے انتخابی مہم چلانے والوں کو بھی براہ راست شامل کیا گیا اور مالی فائدہ حاصل کیا گیا۔

نیویارک عدالت کے جج سالیان سکارپولا نے چیریٹی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے ساتھ معاہدے کے طور پر ٹرمپ خاندان کو غیر منافع بخش تنظیموں کے ایک گروپ کو 20 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں