دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری ) کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 189 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رواں سیزن کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا ڈالا۔
اس سے پہلے ایونٹ کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف کھیلتے ہوئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو ایونٹ کا دوسرا بڑا ہدف ہے۔
میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کی ٹیم میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
کنگز اوپنر لینڈل سیمنز اور جو ڈینلے اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو پہلی وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے۔
کنگز کو پہلا نقصان لینڈل سیمنز کی صورت میں میں اٹھانا پڑا۔ اوپنر بلے باز 13 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بابر اعظم میدان میں آئے اور جو ڈینلے کے ساتھ مل کر اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔
Denly and Babar have pushed the accelerator, runs flowing from both ends, nine wickets in hand, fine pitch, what's a good score from here?
KK 121/1 after 15 overs#DeDhanDan Karachi #DilSeJaanLagaDe#KKvMS pic.twitter.com/hSstq0ugAq— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
بابر اعظم اور جو ڈینلے نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 118 رنز جوڑے۔
اوپنر جو ڈینلے نے دسویں اوور کی چوتھی گیند پر نصف سنچری مکمل کی۔ ڈینلے نے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 50رنز بنائے۔
#KKvMS Match Update: Its 50th for #Denly on 33 balls!!!
Well played… #DeDhanaDhan #HBLPSL3 #KarachiKingsVsMultanSultans pic.twitter.com/i6tCKutwhP— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 10, 2018
کراچی کو دوسرا نقصان جو ڈینلے کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ اوپنر بلے باز دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 16.6 Hardus Viljoen to Joe Denly
Watch ball by ball highlights at https://t.co/8y8Mm4gtKt#MSvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/TSulSdGgG9— Multan Sultans (@MultanSultans) March 10, 2018
انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 55 گیندوں کا سامنا کیا۔ اور ٹاپ اسکورر رہے۔
بابر اعظم نے 18ویں اوور میں نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔
OUT! 18.3 Hardus Viljoen to Babar Azam
Watch ball by ball highlights at https://t.co/8y8Mm4gtKt#MSvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/atrlNc1tyI— Multan Sultans (@MultanSultans) March 10, 2018
کنگز بلے باز 58 رنز بنا کر ویلجوئن کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کی طرف کولن انگرام 29 اور روی بوپارا چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کولن انگرام نے آٹھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔
ملتان کی جانب سے ہاردوس ویلجوئن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے چار اوورز میں 49 رنز دیے۔ ویلجوئن اننگ کے مہنگے ترین بالر رہے۔