کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر بشمول کراچی میں آوارہ کتوں کی افزائش نسل کو روکنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری بلدیات سندھ روشن شیخ نے آوارہ کتوں کی افزائش کو روکنے کے لیے مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) سے بھی مدد طلب کی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات سندھ روشن شیخ نے بلدیاتی افسران سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں اور انہیں اس حوالے سے متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی وی آر اور ٹی این آر یعنی کتوں کو پکڑ کر انجیکشن لگانے کے طریقہ کار کے تحت کتوں کی افزائش نسل کو قابو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ
محکمہ بلدیات سندھ اس حوالے سے آئندہ ماہ سے باضابطہ طور پر کام شروع کرے گا۔ کتوں کے لئے سندھ بھر 74 شیلٹر ہوم قائم کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی افزائش روکنے اور ریبیز وائرس ختم کے لئے نس بندی اور انجیکشن لگائے جائیں گے۔