بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز خط موصول، بھارتی ٹیم کی سکیورٹی میں اضا فہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ایک نامعلوم دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ آل انڈیا لشکر ویرات کوہلی اور معروف سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) کی جانب سے خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق خط کے جھوٹا ہونے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز تین نومبر سے ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد