’زرداری کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: نوازشریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بھی خراب ہونا شروع ہوگئی ہے اور مثانے کی شدید تکلیف کے باعث یورالوجسٹ کو طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر کو کچھ ہوا تو ذمے داری حکومت پر ہوگی۔

ماہر امراض مثانہ نے سابق صدر کے غدود میں غیر معمولی اضافہ تشخیص کیا ہے۔ پمز اسپتال کی انتظامیہ نے آصف زداری کی میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کر لیا ہے۔

میڈیکل ٹیم نے سابق صدر کے مزید تشخیصی نمونے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد بورڈ مزید طبعی سہولیات دی جا سکتی ہیں۔

تشخیصی رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی بھی تجویز کی جائی گی۔

سینیٹر رحمان ملک کے مطابق حکومت آصف علی زرداری کیساتھ غیرمناسب، غیر جمہوری و قابل مذمت سلوک کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے سینیٹ کمیٹی کو جو رپورٹ دی اس کے مطابق سابق صدر کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے اور ان کے جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدارتیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتے ہیں۔

رحمان ملک نے بتایا آئین و قانون کے روسے ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج کسی بھی معالج و بیرون ملک سے کرے۔ سابق آصف علی زرداری کو جہاں سے وہ چاہے علاج سے نہ روکا جائے۔


متعلقہ خبریں