آزادی مارچ سے قبل وزیراعظم کا دورہ لاہور کا فیصلہ

وزیراعظم نے استعفے دینے کی حامی بھر لی، مگر کس شرط پر؟

فائل فوٹو


لاہور: حزب اختلاف کے آزادی مارچ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے دورے پر جائیں گے جہاں ان کی گورنر محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پیر کو ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جس کے دوران وہ پنجاب کابینہ ارکان سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اور حزب اختلاف کے آزادی مارچ کے موقع پر صوبائی حکومت کے انتظامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے جبکہ ان کو ہاؤسنگ منصوبوں اور صوبائی محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے مراسلے میں چاروں صوبوں کو انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں میں ملوث ہے اور آئین میں کسی تنظیم کے پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں