نواز شریف کے بلڈ پلیٹ لیٹس بدستور غیر مستحکم

نواز شریف کو برطانیہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل صبح اڑان بھرے گی

لاہور: مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ان کے بلڈ پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا آج معمول کا چیک اپ کیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ ان  کے پلیلیٹس میں ابھی بھی کمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو آئی وی آئی جی کا انجیکشن دیا گیا ہے جبکہ ان کے جسم پر چھوٹے چھوٹے نیلے دھبے رونما ہوئے ہیں۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تشخیص کے مطابق نواز شریف کو آئی ٹی پی کی بیماری لاحق ہے جس سے جسم میں موجود سفید خلیے کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ نئے پلیٹ لیٹس بھی نہیں بنتے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سمیت میڈیکل بورڈ میں 4 ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرعدنان کو نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری میں معاونت کے لیے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ حکومت پنجاب کی جانب سے کراچی سے بلائے گئے بون میرو اسپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کوبھی  بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ میں ماہر 2 خواتین ڈاکٹرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو گزشتہ روز بھی  دو آی وی آئی جی انجیکشنز لگائے گئے تھے، جس سے ان کا ہیمو گلوبن بہتر ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ انجیکشنز کی افادیت ظاہر ہونے میں 2 سے 3 روز درکار ہوتے ہیں۔

مزید برآں ڈاکٹرعدنان نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹس بیرون ملک ڈاکٹرز کو بھجوائی گئی ہیں، جبکہ کا پی آئی ٹی اسکین 2 روز بعد کرایا جائے گا۔

دوسری جانب  سروسز اسپتال کے باہر لیگی کارکنوں نے عارضی کیمپ لگا رکھا ہے جبکہ اسپتال کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں