پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی انسداد پولیو کا دن کل منایا جائے گا


لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی انسداد پولیو کا دن کل جمعرات کو منایا جائے گا۔

لاہور سے جاری ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق اس سال پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لہذا اس دن کا موضوع پولیو پروگرام کے ہیرو ورکرز ہیں۔ اس دن ماضی میں اس مرض کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے پنجاب حکوت نے صوبائی اور ضلعی سطح پر متعدد پروگرام ترتیب دئے ہیں تاکہ پولیو کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔

پنجاب پولیو پروگرام نے بھے ضلعی اور صوبائی سطح پر متعدد سیمینارز، واکس اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا ہے۔

پنجاب کی وزیر برئے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا تین ملک ہیں جہاں پولیو کا خاتمہ ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میں فتووں کی تصدیق  
ڈاکٹر یاسمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2020 میں پولیو وائرس کی افزائش کو روک دیا جائے گا اور جلد ہی پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیا جائے گا۔

پنجاب پولیو پروگرام کے انچارج سلمان غنی نے کہا کہ اس دن پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے عہد کی تجدید کی جائیگی۔ انھوں نے کہا پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر پولیو سے بچائو کے قطروں سے اگر ایک بھی بچہ رہ جاتا ہے تو تمام بچے رسک کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لہذا والدین کو چاہئے کہ پراپیگینڈہ کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین ضرور پلائیں۔

اس سال ملک بھر میں پولیو سے 72 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں پولیو سے پانچ بچے متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں