بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل: پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں چیئرپرسن کا انتخاب

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل، ہراساں کرنےکا انکشاف

فائل فوٹو


کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم  پارلیمانی کمیٹی اجلاس  میں  ماہ جبین شیرانی چیئرپرسن منتخب کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ  پارلیمانی کمیٹی اسپیکر بلوچستان اسبملی کے حکم پر قائم کی گئی تھی ۔ کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کیےجانے کے واقعات کی تحقیقات کرے گی ۔دس رکنی کمیٹی میں 10 ارکان شامل ہیں  جنہوں نے آج ہونے والے اجلاس میں ماہ جبین شیران  کو کمیٹی کا چیر پرسن منتخب کیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل کئے گئے ہیں ۔

ارکان میں ثنا بلوچ  ،شکیلہ نوید دہوار ،ماہ جبین شیران ،میر اسد بلوچ اور دنیش کمار شامل  ہیں۔احسان شاہ ،میر سلیم احمد کھوسہ ۔،سید فضل آغا  نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی بھی کمیٹی میں شامل  ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما  ثناء بلوچ کے پوائنٹ آف پبلک امپورٹینس کے نقطہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اسمبلی رول 170 کے تحت اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال مستعفی

بلوچستان اسمبلی کے رولز 132 کے تحت چئیرپرسن کا انتخاب کیا گیا ہے۔  کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر کے اپنی سفارشات اسمبلی میں پیش کرگے۔


متعلقہ خبریں