کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 74 ہزار 760 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی اور یہ آج 156 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.95 روپے میں فروخت ہوا۔