وزیراعلی پنجاب نے وزراء اور سرکاری افسرو ں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کابڑافیصلہ سامنے آیا ہے ، انہوں نے وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائدکردی ہے۔

پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ہے۔

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کی گئی پالیسی کے مطابق  صوبے کے وزرا، سیکرٹریز اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اگست میں پنجاب کے وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عثمان بزدار


متعلقہ خبریں