اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے بڑا ہدف


شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے آغاز میں یونائیٹڈ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے اننگ کا آغاز کرنے کنگز ٹیم میدان میں آئی تو پہلی وکٹ کی شراکت میں چھ رنز بنا سکے۔

اوپنر خرم منظور کے ساتھی بلے باز جو ڈینلے چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم میدان میں آئے تو خرم منظور کے ساتھ مل کر 101 رنز جوڑے۔ دوسری وکٹ خرم منظور کی گری۔ اوپنر بلے باز 51 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا اور چھ چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

خرم منظور نے پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔

کولن انگرام بھی میدان میں آتے اور جاتے دکھائی دیے۔

بابر اعظم بھی نصف سنچری مکمل کر کے حسین طلعت کی گیند کا شکار ہوئے۔ انہوں نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 55 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

پانچویں وکٹ روی بوپارا کی گری۔ بلے باز 126 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم دوہرے ہندسے پر پہنچتے ہی فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان نے دس رنز کی اننگ کھیلی۔

آخری اوورز کھیلنے میدان میں آئے محمد رضوان نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے نو گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنزبنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔


متعلقہ خبریں