پانچویں شکست، لاہور قلندرز کے لیے ایونٹ سے چھٹی کا سگنل


شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے آسان مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ سے چھٹی کا سگنل دے دیا۔

لاہور کی جانب سے دیے گئے 100 رنز کے ہدف کے تعقاب میں پشاور کی ٹیم میدان میں آئی تو مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/970001325969887233

پشاور کی جانب سے رنز بنانے کامران اکمل اور تمیم اقبال رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

قلندرز ٹیم پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹاپ فور ٹیمز میں جگہ نہیں بنا پائے گی۔

بالنگ میں بھی لاہور قلندرز کے پاؤں ہوا میں محسوس ہوئے۔ بالنگ کی طرح فیلڈنگ میں بھی قلندرز کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

تیسرے اوور میں تیسری ہی گیند پر زلمی فیلڈر سہیل اختر نےکامران اکمل کا آسان کیچ ڈراپ کر کے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا۔

میچ کے آغاز میں قلندر کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ایک بار پھر غلط ثابت ہوا۔

ایونٹ کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کپتان برینڈن میکلم اور فخر زمان اوپننگ کرنے میدان میں آئے تو کھیل کا جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 46 اسکور بنائے۔

قلندرز کی پہلی وکٹ گری تو دیگر کھلاڑی بھی تو چل میں آیا کے مصداق پویلین لوٹنے لگے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جن میں سے ایک کھلاڑی(فخر زمان،30) نے زلمی بالرز کے سامنے مزاحمت کی زحمت کی۔

دو کھلاڑیوں (رام دین، یاسر شاہ) نے بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ ناپی۔

زلمی کی جانب سے لیام ڈاؤسن اور حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں