فضل الرحمان، چوہدری شجاعت ملاقات آج ہو گی


لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان آج ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران کے گھر ملاقات کے لیے جائیں گے جہاں وہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔

دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم مولانا سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم حزب اختلاف کی سب جماعتوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ  ملاقات کریں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں تاہم ابھی تک کسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن ہمیں امید ہے اچھا نتیجہ نکلے گا۔


متعلقہ خبریں